11 فروری 2016 - 05:40
ایڈمیرل حبیب اللہ سیار: گیارہ فروری کے جلوسوں میں ملت ایران کی شرکت کی اہمیت

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایرانی قوم بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کے جلوسوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کر کے اسلامی وطن کے دفاع کے سلسلے میں اپنی آمادگی کا مظاہرہ کرے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے بدھ کی رات ایران کے ٹی وی چینل دو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خودمختاری، آزادی اور اسلامی جمہوریہ کے تحفظ کے لئے طاقت کا ہونا ضروری ہے اور طاقت کا ایک پہلو سیاسی میدان میں اس کا مظاہرہ کرنے سے عبارت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کے جلوسوں میں عوام کی بھر پور شرکت دشمنوں کی دھمکیوں کا دندان شکن جواب ہے اور اس شرکت سے یہ بات واضح ہوجائے گی کہ ایرانی قوم اسلامی انقلاب کے ثمرات کے دفاع کی مکمل آمادگی رکھتی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سابق نمائندے سید محمد صادق خرازی نے بھی بائیس بہمن کو ایران کی عظیم قوم کی علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ دن ایران کی ہمہ گیر خود مختاری کے آغاز کا دن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم نے بائیس بہمن کے دن آزادی حاصل کی اور ایرانی قوم کا قومی تشخص اسی دن جلوہ گر ہوا۔

.......

/169